انتظار کی گھڑیاں ختم، سیٹی بجے گی ،میدان سجے گا،  پی ایس ایل سیون کا آغاز آج سے ہوگا

انتظار کی گھڑیاں ختم، سیٹی بجے گی ،میدان سجے گا،  پی ایس ایل سیون کا آغاز آج ...
انتظار کی گھڑیاں ختم، سیٹی بجے گی ،میدان سجے گا،  پی ایس ایل سیون کا آغاز آج سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ای) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج کراچی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق  مختصر افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔بحیثیت کپتان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فتوحات سمیٹنے والے بابر اعظم ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ان کے مدمقابل قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے محمد رضوان ہوں گے، جو ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جب کہ لاہور میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ 
ایونٹ کا دوسرا میچ اگلے روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے روز ٹورنامنٹ کا پہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا جہاں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دن کی روشنی میں جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات کوبرقی قمقموں کی روشنی میں مدمقابل آئیں گی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -