جعلی کورونا سرٹیفکیٹس کا معاملہ، لاہور میں معروف لیبارٹری کو سیل کردیا گیا

جعلی کورونا سرٹیفکیٹس کا معاملہ، لاہور میں معروف لیبارٹری کو سیل کردیا گیا
جعلی کورونا سرٹیفکیٹس کا معاملہ، لاہور میں معروف لیبارٹری کو سیل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ لاہور نے چغتائی لیب کو سیل کر دیا ۔

ایف آئی اے سائبر  کرائم ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی کے مطابق چغتائی لیب بیرون ممالک جانے والے افراد کو جعلی کورونا سرٹیفیکیٹس بنا کر دے رہا تھا۔ جبکہ درجنوں مسافروں نے بیلک میل کرنے کی شکایت بھی کی جبکہ امریکہ برطانیہ اور یورپ جانے والے مسافروں نے اعلی عدلیہ سے بھی رجوع کیا اور پھر عدالتی احکامات پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےڈیفنس میں لالک جان روڈ کی فرنچائز کو سیل کیا۔ ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کر کے لیب سے کمپیوٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیاہے۔اور مقدمہ درج کر کے ملنے والے ریکارڈ کی روشنی میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے