پی ڈی ایم سربراہ کا جماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ سمیت  دیگر امور پر گفتگو 

پی ڈی ایم سربراہ کا جماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ سمیت  دیگر امور پر ...
پی ڈی ایم سربراہ کا جماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ سمیت  دیگر امور پر گفتگو 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،منی بجٹ اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا‏ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومت کی مصنوعی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا حکومت کے احتساب کا نعرہ بھی عمران خان کی طرح کھوکھلا نکلا،نا اہل حکمرنوں کے خلاف ملک بھر میں 101 دھرنے دیئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -