صوابی ، گوہاٹی کے مقام پر  زیر تعمیر پل گر گیا 

صوابی ، گوہاٹی کے مقام پر  زیر تعمیر پل گر گیا 
صوابی ، گوہاٹی کے مقام پر  زیر تعمیر پل گر گیا 

  

صوابی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوابی میں گوہاٹی کے مقام پر زیر تعمیر پل گر گیا ، پلا کا پلر نصب کیا جا رہا تھا جو پہلے سے نصب دو پلروں پر گر گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  حکام کا کہنا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی )  کے تعاون سے گوہاٹی کے مقام پر پل تعمیر کیا جا رہا تھا ، پل کا ایک پلر نصب کیا جا رہا تھا کہ اس دوران جیک پھسل گیا  اور  پہلے سے نصب دو پلروں پر گر گیا جس کے باعث پل گر گیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کمشنر مردان ڈویژن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

کمشنر کے مطابق تعمیرات کے دوران مالی نقصان کی ذمہ داری کنٹریکٹر پر عائد ہوتی ہے ، سرکاری خزانے کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -صوابی -