منی لانڈنگ کیس، شہبازشریف کورونا کا شکار لیکن عدالت میں حاضری دینے کیلئے کس طرح پیش ہوئے ؟ جانئے 

منی لانڈنگ کیس، شہبازشریف کورونا کا شکار لیکن عدالت میں حاضری دینے کیلئے کس ...
منی لانڈنگ کیس، شہبازشریف کورونا کا شکار لیکن عدالت میں حاضری دینے کیلئے کس طرح پیش ہوئے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیشل کورٹ سینٹرل نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل کورٹ سینٹرل نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیاہے ، شہبازشریف بھی حاضری مکمل کروانے کیلئے سپیشل کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے گاڑی میں بیٹھ کر حاضری مکمل کروائی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے بےبنیاد مقدمہ درج کیا ہے،عدالت عبوری ضمانت منظور کرکے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکے۔

یاد رہے کہ 19 جنوری کو شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا ، شہبازشریف کو ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -