تھانہ کاہنہ کی حدود میں ایک ہی خاندان کی خواتین سمیت 4 افراد کے قتل کیس کا ڈراپ سین، مبینہ سبب بھی سامنے آگیا

تھانہ کاہنہ کی حدود میں ایک ہی خاندان کی خواتین سمیت 4 افراد کے قتل کیس کا ...
تھانہ کاہنہ کی حدود میں ایک ہی خاندان کی خواتین سمیت 4 افراد کے قتل کیس کا ڈراپ سین، مبینہ سبب بھی سامنے آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھانہ کاہنہ کی حدود میں ایک ہی خاندان کی خواتین سمیت 4 افراد کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا اور  مبینہ سبب بھی سامنے آگیا۔

دنیا نیوز کے مطابق خاندان کے چارافراد کا قاتل بیٹا اور سبب آن لائن گیم نکلی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ زین نے ہی اپنی دو بہنوں، بھائی اور والدہ کو موت کے گھاٹ اتارا۔ تفتیش کے دوران ملزم سے قتل بارے سوال کیا گیا تو وہ خاموش رہا جس پر تفتیشی حکام کو شک گزرا تھا جس کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واقعہ کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -