پی ایس ایل شروع، وہ باتیں جو آپ کو سٹیڈیم جانے سے پہلے معلوم  ہونی چاہیں

پی ایس ایل شروع، وہ باتیں جو آپ کو سٹیڈیم جانے سے پہلے معلوم  ہونی چاہیں
پی ایس ایل شروع، وہ باتیں جو آپ کو سٹیڈیم جانے سے پہلے معلوم  ہونی چاہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 کے میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہے  اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائیگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو این سی او سی کے منظور کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا، کوئی بھی آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکا خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، کوئی بھی تیز دھار آلہ جیسے چاقو اور دھات یا لکڑی سٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی بینر،پوسٹر،پلے کارڈ جس پر مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا فحش باتیں درج ہوں کی سختی سے ممانعت ہے، کرکٹ شائقین کوگراؤنڈ، فنکاروں اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -