نوازشریف کی وطن واپسی بارے نئی پیش گوئی سامنے آگئی 

نوازشریف کی وطن واپسی بارے نئی پیش گوئی سامنے آگئی 
نوازشریف کی وطن واپسی بارے نئی پیش گوئی سامنے آگئی 
سورس: Twitter/@MWassan1

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما اور  مشیر زراعت سندھ منظور وسان نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے اعلان کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق مشیر زراعت سندھ  منظور وسان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق بھی پیش گوئی کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کے جانےکے بعد محمودقریشی اور فواد چوہدری پارٹی سےالگ ہو جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ دونوں واپس پیپلز پارٹی میں آجائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں نہیں ہوں گے بلکہ کوئی اور ہوگا، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نہیں ہوتا تو آہستہ آہستہ لوگ چھوڑ جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا اہم ثابت ہوگا، حکومت کے آخری دنوں میں پتا نہیں چلتا کہ کیا ہو رہا ہے، عمران خان کو موبائل پر  پتا چلتا ہے کنٹرول  میرا ہے  مگرکنٹرول کسی اور کا ہو سکتا ہے،  ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں ہیں لیکن کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، کوئی صوبہ نہیں چاہے گا کہ صدارتی نظام نافذ ہو۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -