گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
سورس: Twitter/@sundarpichai

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) گوگل کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پیچائی کے خلاف  یوٹیوب پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی،  بالی ووڈ  فلموں کے ڈائریکٹر سنیل درشن نے گوگل اور دیگر 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے بدھ کے روز گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور کمپنی کے پانچ دیگر ملازمین کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔سنیل درشن نے اپنی شکایت میں کہا کہ گوگل نے غیر مجاز افراد کو ان کی فلم ’ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘ کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔سنیل درشن نے کاپی رائٹ کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا  تھا اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ممبئی کی عدالت نے گوگل سے سندر پچائی اور پانچ دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سنیل درشن نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے حقوق کسی کو نہیں دیے اور وہ کئی سالوں سے یوٹیوب کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں تاہم انہیں ابھی تک یوٹیوب کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، میں فلمیں بناتا ہوں اور وہ میری جائیداد ہیں،کوئی اور انہیں اربوں ویوز کے ساتھ اپ لوڈ کر رہا ہے، یوٹیوب اور دوسرے اس سے کما رہے ہیں، میں نے بہت سی شکایات کیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ممبئی  پولیس  کے مطابق  نے  سندر پچائی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی  گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ' فلم ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا '2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔