اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس بھی میدان میں آگئی 

اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس بھی میدان میں آگئی 
اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس بھی میدان میں آگئی 

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اومی کرون کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے راولپنڈی پولیس بھی میدان میں آگئی ، ٹریفک وارڈنز  کی جانب سےشہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے گئے ۔

سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کی جانب سے  کہا گیا کہ  شہری احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی اس موذی وباء سے محفوظ رکھ سکتے ہیں،  ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں نے  کورونا وائرس کی ابتداء سے اب تک فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ،  کئی اہلکار اور افسران  شہریوں کو محفوظ رکھنے کی جدو جہد میں خود بھی موذی وائرس کا شکار ہوئے ۔ 

سی ٹی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ کورونا  وائرس میں مبتلا ہونے والے افسران و جوانوں کو سرکاری طور پر علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،  ٹریفک وارڈنز کی صحت اور ویلفیئر کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، تمام افسران و جوانوں کی سرکاری طور پر ویکسینیشن بھی کروائی جا چکی ہے۔

ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے کہا گیا کہ  ایجوکیشن ونگ کے ذریعے عوام الناس میں اومی کراؤن وائرس اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے،  شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے،  شہریوں سے گزارش ہے کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -