کراچی کے ہوٹل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، پولیس نے قاتل کو پکڑ لیا ، یہ کون تھا اور قتل کیوں کیا؟ 

کراچی کے ہوٹل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، پولیس نے قاتل کو پکڑ لیا ، یہ کون ...
کراچی کے ہوٹل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، پولیس نے قاتل کو پکڑ لیا ، یہ کون تھا اور قتل کیوں کیا؟ 

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقے صدر میں ہوٹل کے کمرے سے ملنے والے شخص کی لاش کا معمہ پولیس نے 24 گھنٹے میں حل کر دیاہے ، ملزم نےاعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے بیان میں حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق اسامہ نے دوست یاجد کے ساتھ ہوٹل پہنچ کر ناشتہ کیا پھر اسے قتل  کر دیا، ملزم نے کہا کہ مقتول سےکئی سال تک بلیک میل کر کے بد فعلی کرنے کا بدلہ لیا ۔ ملزم اسامہ کا کہنا ہے کہ مقتول یاجد مجھے غلط کام پر مجبور کرتا تھا اور تنگ کرتا تھا، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مقتول سے بلیک میل کرکے بدفعلی کرنے کا بدلہ لیا گیا۔میں اور میرا دوست یاجد بونیر سے تعلق رکھتے ہیں، ہم ایک ہی مدرسے میں ساتھ پڑھتےتھے، یہ مجھے غلط کام پر مجبور کرتا تھا، میری شکایت پر یاجد کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا۔

ملزم اسامہ نے بتایا کہ اس نے مجھے اس دن فون کرکے ہوٹل بلایا تھا، میں سمجھا دوستی کرنے کے لیے بلایا ہے لیکن وہ غلط حرکت کرنے لگا، اس نےچھری نکال کر مجھے ڈرایا اور مارنے لگا۔اسامہ کے مطابق میں نے اسے لات ماری تو وہ دور جاگرا، میں نے اسے مکے مارے، پھر میں نے چھری کے وار کرکے اسے قتل کردیا، اگر اسے نہ مارتا تو وہ مجھے قتل کردیتا۔

ملزم نے کہا کہ میں واردات کے بعد بونیر فرار ہورہا تھا کہ پولیس نے مجھے اسٹاپ سے گرفتار کرلیا، مجھ سے دوست یاجد کا فون بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -