پی ایس ایل سیزن 7 ، بابراعظم نے پہلے میچ سے قبل زبردست پیغام جاری کر دیا 

پی ایس ایل سیزن 7 ، بابراعظم نے پہلے میچ سے قبل زبردست پیغام جاری کر دیا 
پی ایس ایل سیزن 7 ، بابراعظم نے پہلے میچ سے قبل زبردست پیغام جاری کر دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا آغاز آج ہونے جارہا ہے جس کی افتتاحی تقریب شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گی جبکہ ٹاس ساڑھے سات بجے ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پہلا مقابلہ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا جس کیلئے شائقین کرکٹ بے حد پرجوش ہیں ، کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے فینز سے سوشل میڈیا اور گراونڈ سمیت ہر پلیٹ فارم پر ٹیم کیلئے بھر پور سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

بابراعظم کا کہناتھا کہ شرجیل اور محمد عامر کراچی کنگز کے گیم چینجر ہیں ، شرجیل اور عامر چل جائیں تو میچ کا پانسہ پلٹ دیتے ہیں ۔ وسیم اکرم کا کورونا مثبت آ گیاہے اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جس کے باعث وہ کراچی کنگز کی کوئی معاونت نہیں کر پائیں گے ۔بابرنے  وسیم اکرم کی غیر موجودگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیجنڈ ہیں اور ڈریسنگ روم میں ان کی موجودگی سے بہت فائدہ ہوتاہے ۔

بابر اعظم کا کہناتھا کہ کوشش کروں گا کہ اس سیزن میں سینچری کروں ، سیزن سیون کیلئے کراچی کی ٹیم ہر لحاظ سے متوازن ہے ،بیٹنگ میں شرجیل ، جوکلارک اور محمد نبی اہم ہیں ،بولنگ میں محمد عامر اور آصف کراچی کنگز کا اہم ہتھیار ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے متعلق بابر کا کہناتھا کہ شاہین اور میرے درمیان اچھا مقابلہ ہوتاہے ، شاہین باولر ہے آخر میں وکٹ لے ہی جاتاہے ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -