کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، بائیوسیکیور ببل چھوڑ کر کہاں گئے تھے ؟ جانئے 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، بائیوسیکیور ببل چھوڑ کر کہاں گئے تھے ؟ جانئے 

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کےسابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم انتظامیہ کا کہناہے کہ شاہد خان آفریدی چند گھنٹوں کیلئے بائیو سیکیو رببل چھوڑکر ہسپتال گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیاہے ، شاہد آفریدی میں ابھی کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی  ، انہیں گھر بھیج دیا گیاہے جہاں وہ 7 روز کاقرنطینہ مکمل کریں گے ۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کا پہلا میچ آج شام آٹھ بجے شروع ہو گا جس میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے ۔شاہد آفریدی کا دو روز کے بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -