کراچی میں   امن قائم رکھنا  حکومت کی ذمہ داری ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ 

کراچی میں   امن قائم رکھنا  حکومت کی ذمہ داری ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ 
کراچی میں   امن قائم رکھنا  حکومت کی ذمہ داری ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےگزشتہ روز کراچی میں  لاٹھی چارج کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی کا امن قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت  اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو گزشتہ  روز کے واقعے پر بریفنگ دی گئی ۔ 

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں واقعے پر کمیٹی بنانے کی ہدایت دی ، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے میں جس کے خلاف بھی زیادتی کے ثبوت ملے  بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ کراچی کا امن حکومت کی ذمہ داری ہے۔