عامر بٹ نے صحافی حسنین شاہ کو کیوں قتل کروایا ؟ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا 

عامر بٹ نے صحافی حسنین شاہ کو کیوں قتل کروایا ؟ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف ...
عامر بٹ نے صحافی حسنین شاہ کو کیوں قتل کروایا ؟ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار عامر بٹ نے دوران تحقیقات اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ عامر بٹ نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ لین دین کے تنازع پر اجرتی قاتلوں سے صحافی حسنین شاہ کو قتل کروایا ۔ پولیس کا کہناہے کہ صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے والے شوٹرز تاحال گرفتار نہیں ہوئے تاہم ان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور پریس کلب کے باہر صحافی حسنین شاہ کو گاڑی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، پولیس نے تحقیقات کے دوران عامر بٹ کو لاہور کے علاقے جیل روڈ پر شوروم سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔