نوازشریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہلی معاملہ ،سپریم کورٹ میں درخواست دائر، کیا موقف اپنایا گیا ؟ جانئے 

نوازشریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہلی معاملہ ،سپریم کورٹ میں درخواست ...
نوازشریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہلی معاملہ ،سپریم کورٹ میں درخواست دائر، کیا موقف اپنایا گیا ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے دائر کی ، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تاحیات نااہلی کےاصول کااطلاق انتخابی تنازعات میں استعمال کیاجائے،آرٹیکل 3/184کے تحت عدالت بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی ، آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہیں ملتا ،فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے ،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کےاطلاق  کے پیرامیٹرز طے کیئے،آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جوالیکشن چیلنج ہو صرف اس کو کالعدم کیا جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -