مسلم لیگ ن نے فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ن نے فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا
مسلم لیگ ن نے فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  ترجمان مسلم لیگ ن  مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں  شوکت خانم کے ڈونرز کو تحریک انصاف کے ڈونر ظاہر کرنےکا انکشاف ہوا ہے جو کہ خوفناک بات ہے ،  عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے جرم کا ارتکاب کیا ۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا کہ  الیکشن کمیشن مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت اور لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے ،  8 والیمز اس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ ان میں خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈز میں تبدیل کرنے کے ثبوت ہیں ۔  عمران صاحب کی منی لانڈرنگ ، غیر قانونی سرمایہ کی تفصیل اور کرپشن کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ،  الیکشن کمیشن کے حکم ہیں کہ سٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو منظر عام پر لایا جائے ۔

مزید :

قومی -سیاست -