کورونا کے وار، تعلیمی اداروں پر بندشیں کب تک برقرار رہیں گی ؟ این سی او سی نے فیصلہ کر لیا 

کورونا کے وار، تعلیمی اداروں پر بندشیں کب تک برقرار رہیں گی ؟ این سی او سی نے ...
کورونا کے وار، تعلیمی اداروں پر بندشیں کب تک برقرار رہیں گی ؟ این سی او سی نے فیصلہ کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تعلیمی شعبے کیلئے کورونا پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ این سی او سی نے تعلیمی شعبے کیلئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دیدی ہے ، علمی شعبے کیلئے پابندیاں وسط فروری تک برقرارر ہیں گی ، 10 فیصد  سے کم شرح والے شہروں میں سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلباء کو ہی سکول آنے کی اجازت ہو گی ، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں سکول آئیں گے ،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ۔

این سی او سی کی جانب سے یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے ، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا ، ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی بدنش کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -