سندھ حکومت نے جمہوری انداز کو پامال کیا ، نہتے شہریوں کیخلاف پولیس استعمال کی گئی ، حلیم عادل شیخ 

سندھ حکومت نے جمہوری انداز کو پامال کیا ، نہتے شہریوں کیخلاف پولیس استعمال ...
سندھ حکومت نے جمہوری انداز کو پامال کیا ، نہتے شہریوں کیخلاف پولیس استعمال کی گئی ، حلیم عادل شیخ 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پر امن مظاہرے پر حملہ  کیا گیا ،  نہتے شہریوں کیخلاف پولیس کو استعمال کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہے ۔ 

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن کارکنوں اور خواتین پر لاٹھیاں برسانے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، شہر کراچی کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم  سے لسانیت پر الزام تراشی سے باز رہنے کی بھی تلقین کی گئی ۔

مزید :

سیاست -علاقائی -سندھ -