'بلال سعید اور کترینہ کیف کی بہن ۔۔۔، مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

'بلال سعید اور کترینہ کیف کی بہن ۔۔۔، مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی
'بلال سعید اور کترینہ کیف کی بہن ۔۔۔، مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی گلوکار بلال سعید اور برطانوی پنجابی گلوکار ایزو کے مشترکہ گانے 'جدائیاں' کی میوزک ویڈیو 28 جنوری کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

گلوکار کی جانب سے گذشتہ روز میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کیا گیا جس پر کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کی تصویر موجود ہے۔پوسٹر پر جاری تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیو میں ایزابیل دکھائی دیں گی جو کہ 28 جنوری بروز جمعہ کو ریلیز کی جائے گی۔ بلال سعید اور گلوکار ایزو کے اشتراک سے بنایا گیا گانا 14 اکتوبر 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو مداحوں کے لیے اب پیش کی جائے گی۔گانے میں دونوں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جسے یوٹیوب پر 7 لاکھ سے زائد صارفین سن چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -