’میں خوش ہوں کہ اس آدمی نے مجھے نہیں گھورا‘ سوشل میڈیا کی خاتون سٹار کا بیان جس نے ہنگامہ برپا کردیا

’میں خوش ہوں کہ اس آدمی نے مجھے نہیں گھورا‘ سوشل میڈیا کی خاتون سٹار کا بیان ...
’میں خوش ہوں کہ اس آدمی نے مجھے نہیں گھورا‘ سوشل میڈیا کی خاتون سٹار کا بیان جس نے ہنگامہ برپا کردیا
سورس: Instagram/libbychristensen

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو مردوں کی طرف سے گھورے جانے کا شکوہ ہوتا ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں برطانوی سوشل میڈیا سٹار لائبی کرسٹنسین نے جم میں ورزش کرتے ہوئے قریب بیٹھے ہوئے ایک مرد کے نہ گھورنے پر اس کی تعریف کی مگر لوگوں نے الٹا لائبی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ دی سن کے مطابق لائبی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ورزش کر رہی ہوتی ہیں اور ان کے پیچھے کچھ فاصلے پر ایک مرد بیٹھا ہوتا ہے۔

اس آدمی کا دھیان اپنے فون پر ہوتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لائبی نے لکھا کہ ”میں بہت خوش ہوں کہ اس آدمی نے مجھے گھورا نہیں ہے۔“اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جسے اب تک 70لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں لوگ لائبی ہی کو دہرے معیار کا طعنہ دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ تم اس آدمی کے نہ گھورنے پر خوش ہو رہی ہو، مگر خود اس کی مرضی کے خلاف اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہو۔دوسروں سے اچھائی کی توقع رکھیں تو خود بھی اچھائی کرنی چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -