’کچھ لوگ احتساب سے بچنے کیلئے احتسابی عمل پر سیاست کر رہے ہیں‘حسان خاور کادعویٰ

’کچھ لوگ احتساب سے بچنے کیلئے احتسابی عمل پر سیاست کر رہے ہیں‘حسان خاور ...
’کچھ لوگ احتساب سے بچنے کیلئے احتسابی عمل پر سیاست کر رہے ہیں‘حسان خاور کادعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ صحافت اور آزادی رائے ایک جمہوری معاشرے کی ترویج میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں، کچھ لوگ احتساب سے بھاگنے کیلئے احتساب کے عمل پر سیاست کر رہے ہیں لیکن میڈیا کے پریشر کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ احتساب کے عمل میں تیزی آ رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حسان خاور نے کہا کہ مثبت بیانیے کے ذریعے معاشرتی اقدار میں بہتری اور اچھے مستقبل کی چابی بھی میڈیا کے پاس ہے۔ میڈیا پر بڑی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی آتی ہے۔حسان خاور نے مزید کہا کہ فیک نیوز ایک ایسا چیلنج ہے جس سے ہمارا معاشرہ اور حکومت دونوں نبرد آزما ہے، ساڑھے سات سو سے زائد فیک میڈیا آٹ لیٹس پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کا حصہ رہے ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ آج کا دور ففتھ جنریشن وار فیئر کا دور ہے،میڈیا کو دانستہ یا نادانستہ طور پر اس کا حصہ نہ بننے سے خود کو بچا کر احتساب کے عمل کو مضبوط کرنے میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -