آئی جی پنجاب نے متعدد اعلی پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے

آئی جی پنجاب نے متعدد اعلی پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے
آئی جی پنجاب نے متعدد اعلی پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب نے متعدد اعلی پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمد وقارعظیم کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔وقار عظیم اس سے قبل ایس پی سٹی گوجرانوالہ،ایس پی سٹی پشاوراور ایس پی آپریشنز مردان میں اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کا شمارپاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل،ایماندار، بہادر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے ۔ ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینالسز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور منصور الحق رانا کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور اور اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہورامیر عبداللہ خان نیازی کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینالسز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور،ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور راشد ہدایت کو ایڈیشنل ایس پی سیکیورٹی لاہور کی خالی آسامی پر اور ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور صاعد عزیزکو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -