جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بارے اہم خبر آ گئی

 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بارے اہم خبر آ گئی
 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بارے اہم خبر آ گئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل طورپر فعال کردیا گیاہے تاکہ مقامی سطح پر مسائل بروقت حل ہوسکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت پنجاب کی زیر صدارت مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس کا مقصد محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینا، درپیش مسائل کے متعلق آگاہی اور ا ن کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ آئندہ ہر پندرہ روز بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر زراعت نے ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ جنوبی پنجاب کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے مکمل ہونے والے آبپاش زراعت کی ترقی کے منصوبے کی مکمل رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے تاکہ پتا چلایا جاسکے یہ منصوبہ کتنا فائدہ مند رہا اور اس سے پانی کی کتنی بچت ہوئی؟۔ انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کاشتہ فصلوں کا رقبہ اور پیداوار کا پورے صوبے سے موازنہ کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر زراعت پنجاب نے وہاڑی، رحیم یار خان اور کروڑ لعل عیسن میں واقع اڈاپٹیو ریسرچ فارمز پر ستمبر کاشتہ کماد کی فصل میں گندم، دالوں، پیاز اورسویابین کےٹرائلز لگانے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ فصلوں کی مخلوط کاشت سے ہم کم وقت اور تھوڑی زمین میں زیادہ فصلیں کاشت کرکے بہتر منافع کماسکتے ہیں۔
 وزیر زراعت نے شعبہ زرعی انجینئرنگ کے افسران کو زرعی مقاصد کیلئے الیکٹرک رزسٹیوٹی میٹر سروے کا ایک جامع پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیر زمین پانی کی کوالٹی چیک کی جاسکے گی، آم اس خطہ کی پہچان ہے، اس کی برآمد سے ہم سالانہ لاکھوں ڈالرز کا زرمبادلہ کماتے ہیں، ایسی اقسام کی کاشت کو فروغ دیا جائے جن کی بیرون ممالک ڈیمانڈ زیادہ ہے،اس کے علاوہ آم کے بعد ازبرداشت نقصانات کم کرنے کیلئے بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے باغبانوں کی رہنمائی جاری رکھی جائے۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ گندم ہماری سٹرٹیجک کراپ ہے اور اس کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے فیلڈ فارمیشنز اپنا زیادہ وقت فیلڈ میں کاشتکاروں کی رہنمائی میں گزاریں، امسال گندم کی فصل گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رقبہ پر کاشت ہوئی اور ابھی تک فصل کی مجموعی صورت حال تسلی بخش ہے،بروقت بارشوں سے بارانی علاقوں میں بھی گندم بہتر حالت میں کھڑی ہے،کنگی سے متاثرہ اقسام کا نام، وقت کاشت، لوکیشن، زرعی مداخل کے استعما ل اور گزشتہ سال کنگی کے حملہ سے متاثرہ اقسام کا مکمل دیٹا مرتب کریں۔