بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 10جوان شہید

بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 10جوان شہید
بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 10جوان شہید

  

 کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

مزید :

قومی -