نئے مشیر احتساب کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم یقین دہانی کرادی

نئے مشیر احتساب کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم یقین دہانی کرادی
نئے مشیر احتساب کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم یقین دہانی کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے مشیر احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے تجربےکی روشنی میں احتساب کے عمل کو شفاف اور  تیز  تر بنائیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ان کے نئے مشیر احتساب مصدق عباسی نے ملاقات کی اور احتسابی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مصدق عباسی نے مشیر تعینات کرنے  پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور احتساب کےعمل میں بہتری کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ وہ اپنے تجربےکی روشنی میں احتساب کے عمل کو شفاف اور تیز تربنائیں گے۔

مزید :

قومی -