وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایئر چیف سے ملاقات ، کن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ؟جانئے 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایئر چیف سے ملاقات ، کن اہم امور پر تبادلہ خیال ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایئر چیف سے ملاقات ، کن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ؟جانئے 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں عصرِ حاضر کے تغیراتی جیوسٹریٹیجک و جیو پولیٹیکل ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق وزیراعظم  اوروزیر خارجہ کےچین کے آئندہ دورے کی مناسبت سے سربراہ پاک فضائیہ نے چین کے ساتھ تعاون اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے شعبے میں سمارٹ انڈکشنز کے ذریعےپاکستان ائیرفورس( پی اے ایف)ماڈرنائزیشن پروگرام سے متعلق امور پر معلومات فراہم کیں۔ ملاقات میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر خارجہ نےپی اے ایف کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن ایئر فورس کے طور پر جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ انہوں نے قائد اعظم کے وژن ”سیکنڈ ٹو نن“پر عمل پیرا پاک فضائیہ کو ملک کا ناقابل تسخیر دفاع فراہم کرنے پر سراہا۔ اس موقع پر ائیر چیف نے دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں وزارت خارجہ کے کردار کی تعریف کی۔

مزید :

قومی -