اپنے ہی باپ کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے نوجوان نے چاقو کے 30 وار کرکے باپ کو قتل کردیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوب مشرقی لندن میں ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے اپنے والد کو قتل کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 31 سالہ شان موریس نے 14 ستمبر 2021 کو اپنے والد پال کو تقریباً 30 بار چاقو مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا تھا۔ جب اسے پکڑا گیا تو مورس نے دعویٰ کیا کہ اس کے 52 سالہ والد نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
برطانوی اخبار مرر کے مطابق پراسیکیوٹر ولیم ایملن جونز کے سی نے کہا کہ واردات کے حوالے سے پڑوسیوں نے حکام کو اطلاع دی تھی۔ کار سیلز مین پال نے اپنے پڑوسی جوڑے کو بتایا کہ وہ مرنا نہیں چاہتے کیونکہ حملے کے بعد وہ خون میں لت پت ان کی دہلیز پر پہنچ گیا تھا۔ جب ایمرجنسی سروسز اسے طبی امداد فراہم کر رہی تھیں تو ایک پولیس افسر نے اس سے پوچھا کہ حملے کا ذمہ دار کون ہے اور اس نے جواب دیا، 'شان'۔ پیرامیڈیکس کی کوششوں کے باوجود، رات 11.56 پر اسے جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔
ایک مختصر تلاش کے بعد، شان کو چند گھنٹوں بعد، قریبی باغات میں دوڑتے ہوئے پایا گیا۔ وہ باغ کے ایک شیڈ کی چھت پر موجود تھا جہاں بالآخر حراست میں لیے جانے سے پہلے اسے پولیس نے گھیر لیا۔ شان نے کہا 'میرے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ تم مجھے گرفتار کرنے کی بہت کوشش کر رہے ہو کیونکہ میں نے اپنے والد کو مارا جس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس نے میری عصمت دری کی... اور تم مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہو؟ یہ کیسا انصاف ہے؟'