فواد چودھری کی عدالت پیشی پر ان کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار

فواد چودھری کی عدالت پیشی پر ان کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار
فواد چودھری کی عدالت پیشی پر ان کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت  میں پیش کیا گیا اس دوران ان کی اہلیہ حبا چوہدری کی پولیس سے تکرار ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق پولیس فواد چودھری کو ہتھکڑی لگاکر اور ان کے اوپر چادر ڈال کر عدالت لگائی جس پر حبا چودھری نے اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے، وہ دہشتگرد نہیں    ہیں، انہوں نے کہا میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو ہم احتجاج کریں گے، 

میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا چودھر ی نے کہا کہ فواد پر تشدد کا علم نہیں، ان کے منہ پر کپڑا اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے، فواد چوہدری کیا دہشتگرد ہے کہ اس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -