فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دائر۔

 نجی ٹی وی چینل "ٗجیونیوز "کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کے خلاف بدنیتی پر مبنی اور مذموم مقاصد کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمہ کا مقصد فواد چودھری کو بلیک میل کرنا اور دباو میں رکھنا ہے ، عدالت فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے ۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں فواد چودھری کو  2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ، پراسیکیوٹر کی جانب سے   پی ٹی آئی رہنما  کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا  ، سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فواد چودھری آئینی ادارے کیخلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی کے بیان سے الیکشن کمیشن کے ورکرز کی جان کو خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے، پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری کی وائس میچنگ ہوگئی ہے، فوٹوگرافک میٹرک ٹیسٹ لاہور سے کروانا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مزید :

قومی -