ڈالر کی اُونچی پرواز پر مفتاح اسماعیل ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، کھل کر بول پڑے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت پر کنٹرول ہٹا کر حکومت نے درست فیصلہ کیا، اس کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ بلآخر حکومت نے وہ مثبت قدم لے لیا ہے جس سے ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو جائے گا۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کے خلاف پاکستان کی ضمانت آئی ایم ایف ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پیٹرول بھی مہنگا ہو گا لیکن حکومت کو اسپیس دینی چاہیے۔