جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فواد چودھری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کون سی عدالت سنے کی فیصلہ نہ ہو سکا، جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار کر دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ درخواست ضمانت پر میرا دائرہ اختیار نہیں ، درخواست ضمانت کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے ۔
ادھر دوسری جانب فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ درخواست ضمانت پر قانونی مسئلہ درپیش ہے ، طے نہیں ہو رہا کہ درخواست ضمانت مجسٹریٹ سنے گا یا کوئی اور ؟۔