بیرون ملک مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابر غوری نے پھر حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کر لیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے سابق رہنما بابر غوری نے ایک بار پھر سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کر لیا ہے ، حفاظتی ضمانت کی درخواست بابر غوری کی بیٹی علیشاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق درخواست ضمانت میں نیب ، ایف آئی اے اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ میرے والد ملک واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، پولیس ، نیب ، ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔