فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کل ہو گی
فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر کل سماعت کریں گے ۔ 

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق سیشن جج طاہر محمود نے درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر کو بھجوا دی  ہے ، پی ٹی آئی کے وکلا درخواست ضمانت لے کر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پہنچ گئے ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی  ہے ۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ  درخواست ضمانت میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتی متعلقہ فورم سے رابطہ کیا جائے ۔

مزید :

قومی -