پاکستانی5 فنکاروں نے "30 انڈر 30 جنوبی ایشائی" کی فہرست میں جگہ بنا لی

پاکستانی5 فنکاروں نے "30 انڈر 30 جنوبی ایشائی" کی فہرست میں جگہ بنا لی
پاکستانی5 فنکاروں نے
سورس: @dailypakistan

  

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے 5 فنکاروں نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں"30 انڈر 30 جنوبی ایشائی" فہرست میں جگہ بنالی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہفت روزہ اخبار "ایسٹرن آئی"  ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئے اس اعزاز سے نوازتےہیں۔رواں برس جاری ہونے والی فہرست کے مطابق 5 پاکستانی جبکہ 1 پاکستانی نژاد کینیڈین فنکار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔رواں برس جن فنکاروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں 29 برس کے اذان سمیع خان، سجل علی، بلال عباس خان، 26 سالہ عاصم اظہر اور 25 سالہ کنزا ہاشمی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مارول اسٹوڈیو کی سیریز "مس مارول" سے شہرت حاصل کرنے اور مرکزی کردار ادا کرنے والی 20 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -