چیئر مین پی سی بی کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ، پی ایس ایل کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی ہے ، دونوں شخصیات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق نجم سیٹھی نے کرکٹ کلبز کی بحالی سے متعلق کاوشوں سے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا، وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا اپنا یونٹ ہے ، پی سی بی کی پی ایس ایل کا میلہ سجانے میں بھرپور مدد کریںگے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے عالمی اور مقامی کرکٹ کی ترقی کیلئے نجم سیٹھی کی خدمات کو سراہا ۔