داستان امریکہ کے معروف ناول نگار   جان اپڈائیک کی

داستان امریکہ کے معروف ناول نگار   جان اپڈائیک کی
 داستان امریکہ کے معروف ناول نگار   جان اپڈائیک کی

  

تحریر : آغا نیاز احمد مگسی 

آج ہم آپ کو امریکہ کے معروف مصنف  جان اپڈائیک کی داستانِ فن مختصراً سنائیں گے ۔ جان اپڈائیک  18 مارچ 1932 ء کو پیدا ہوئے ۔جان کو 

 امریکا کے صف اول کے ناول نگار اور لکھاری کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اپنے ناولوں میں انھوں نے عام امریکیوں اور خاص طور چھوٹے شہروں میں رہنے والے متوسط طبقات کی زندگیوں کو موضوع بنایا۔ ان کی تحریروں میں عوام کے مسائل ، ان کی رائے اور ان کے حالات کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔

اجان اپڈائیک کو انہی خصوصیات کی بناء پر  کئی پلِٹزر پرائز سمیت متعدد ادبی انعامات سے نوازا گیا۔ وہ 60 سے زیادہ کتابوں کے مصنف رہے۔ انہوں نے امریکا میں ایک ایسے شخص کی زندگی پر بھی ناول لکھا جس کا باپ مسلمان تھا مگر اپنی امریکی بیوی کو چھوڑ گیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے نیوجرسی کے پس منظر میں مذہبی انتہاپسندی کو بھی اپنے ایک ناول کا موضوع بنایا۔ 

یہ عظیم ناول نگار انتقال27 جنوری 2009ء کو اس دنیا کو چھوڑ گیا ، بتایا جاتا ہے کہ  پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔

مزید :

ادب وثقافت -