پاکستانی ڈرامہ سیریل "تیرے بن" کو ہٹ انڈین ڈرامے کی نقل کرنے پر تنقید کا سامنا

پاکستانی ڈرامہ سیریل "تیرے بن" کو ہٹ انڈین ڈرامے کی نقل کرنے پر تنقید کا ...
پاکستانی ڈرامہ سیریل
سورس: @dailypakistan

  

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی  ڈرامہ سیریل" تیرے بن "کے کچھ سین کو بالی ووڈ کے ڈرامہ سیریل" اس پیار کو کیا نام دوں" کی کاپی قرار دیا جا رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جاری ڈرامہ سیریل  "تیرے بن"  کی  مقبولیت کے بعد شائقین کبھی اس کے ٹائٹل سانگ اور کبھی انکے کچھ سین کو بالی ووڈ کے ڈراموں کی نقل کرنے پر تنقید کر رہے ہیں ۔ جیسے جیسے ڈرامے کے ایپی سوڈ اپلوڈ ہو رہے ہیں جس کو بڑی تعداد میں یوٹیوب پر کافی پزیرائی بھی مل رہی ہے۔ لوگ مرتسم اور میرب کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے گرد ہفتہ وار ڈرامے کا "بے تابی" سے انتظار کر رہے ہیں۔سوشل میڈیاصارفین  ان کو بالی ووڈ ڈرامہ سے جوڑ رہے ہیں، اب حال ہی میں صارفین نے ڈرامے کے کچھ سینز کو  بالی ووڈ کے 2011 میں جاری کردہ ڈرامہ سیریل" اس پیار کو کیا نام دوں" کی کاپی قرار دیا ہے ۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرہےہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ" یہ سین تو "کے۔ڈرامہ"،" ترکش" اور "اٹیلین" میں بہت عام سی بات ہے".ایک صارف کا لکھنا تھا کہ بالی ووڈ کے تو ہر ڈراموں میں ایسے سین ہوتے ہیں پاکستانی ڈراموں کو انڈین ڈراموں کے ساتھ نا جوڑا جائے۔

واضح رہے کہ "تیرے بن"   میں اداکار  وہاج علی اور یمنیٰ زیدی  مرکزی کردارادا کر رہے ہیں, جبکہ "اس پیار کو کیا نام دوں" میں سنایا ایرانی اور بران سوبتی نے مرکزی کرداراداکیا ۔

یاد رہے کہ ایک وقت تھا جب پاکستان میں صرف  بالی ووڈ چینل "سٹار پلس" اور" زی ٹی وی "کے ڈرامے ہی دیکھے جاتے تھے اور پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت میں بھی تیزی سے کمی واقع ہوئی تھی۔ ایک پوری نسل جس نے" کہانی گھر گھر کی" اور" کسوٹی زندگی کی" جیسے ڈراموں کو 2000 کی دہائی کے اوائل میں دیکھنا شروع کیا تھا وہ اپنے 2000پلس ایپی سوڈ کی لمبائی اور زبردست میلو ڈرامے کے ساتھ پروان چڑھی تھا۔ جس کی کہانی  کبھی کوئی مطلب نہیں تھا۔" اس پیار کو کیا نام دوں" اس زمانے میں ایک مقبول ڈرامہ تھا۔

مزید :

تفریح -