"میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے "،راکھی ساونت

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ " انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے"۔
سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ" وہ نماز پڑھتی ہیں"۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ "میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا"۔
View this post on Instagram
یا درہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ہنی مون سے پہلے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جائیْں گے۔ راکھی ساونت کی عادل درانی سے یہ دوسری شادی ہے جبکہ انکی پہلی شادی بگ باس 15 کے اداکار ریتیش سنگھ سے ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان سے شادی سے پہلے اسلام قبول کیا تھا جبکہ اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے ۔