جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیراہتمام کراچی میں سالانہ ایوارڈز

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیراہتمام کراچی میں سالانہ ایوارڈز
 جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیراہتمام کراچی میں سالانہ ایوارڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں " جی ایف ایس سالانہ ایوارڈز 2022-2023 " کا انعقاد کیا گیا۔ سالانہ ایوارڈز کے مہمان خصوصی گورنر سندھ  کامران ٹسوری کا کہنا تھاکہ آج ہر طرف ملک میں مایوسی کی لہر ہے۔جی ایف ایس کا اس مایوسی کے لہر میں  تقریب کا انعقاد کرنا ایک بہترین قدم ہے جبکہ تقریب کی سربراہی کرتے ہوئے جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او عرفان واحد  کا کہنا تھا کہ " ہمارا ہرخواب پورا ہوسکتا ہے اگر ہم ان کو پورا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں" ۔
تفصیل کے مطابق  تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹسوری کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نے بہت کم عرصے میں اپنا نام بنایا اورلوگوں کو رہنے کے لئیے شاندار منصوبے دیئے۔ جی ایف ایس کا نام  پاکستان کے بہترین بلڈرز میں شمار ہوتا ہے۔ ہم لوگوں میں نیشنل ازم کم ہوتا جا رہا ہے۔ ہم قومیت میں بٹتے جا رہے ہیں۔ ہمارے سامنے سامنے بنگلادیش،ملیشیا  ترقی کرگئے۔ ہم ڈاکٹرز اورانجینیرز تو بن  گئے مگر اچھے انسان نہیں بن سکے۔ یہی ہماری ناکامی کی وجہ ہے۔ہمیں اگر ایک قوم بن کر سوچیں گیں تو ہی ترقی کرسکیں گیں۔ جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز کے سی ای اوعرفان واحد بہت بہترین کام کرے ہیں میری دعا ہے کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک بنے۔
جبکہ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای او عرفان واحد کا کہنا تھا کہ ہمارا ہرخواب پورا ہوسکتا ہے اگر ہم ان کو پورا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ہرکام نظریاتی طور پراس وقت تک ناممکن ہے جب تک آپ عملی طور پراس کام کو پورا نہیں کرلیتے۔ جی ایف ایس کے تمام ملازمین میرے لیے ایک خاندان کی طرح ہیں۔ ہم اپنے ملازمین کی شاندار خدمات کی دل سے پزیرائی کرتے ہیں۔ 
 جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے مینجنگ ڈائریکٹرمنصورواحد کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس کی کامیابی کے پیچھے ہمارے بھائیوں کا ایک ہونا ہے۔ یہ ہماری کامیابی کا راز ہے۔ دوسرا راز ہمارے جی ایف ایس کی ٹیم  کی محنت ہے۔ جی ایف ایس کی ٹیم کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کی یہ تقریب ہماری ٹیم کے لیئے ہے ۔ 
جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرزگزشتہ دو عشروں سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت سے منسلک ہیں اور اپنے منفرد اور شاندار منصوبوں کی بدولت ملک میں ایک ممتاز و نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ جی ایف ایس اعلیٰ معیار کی علامت ہے۔ 
 جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سالانہ ایوارڈز میں انڈیشنل آئی جی اوڈھو، جاپان، انڈونیشیاء، ملائشیاء، اومان، متحدہ عرب امارات، اٹلی اور ترکی کے وفد، الطاف تائی، حسنین پردیسی، فاروق ستار سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مشہور کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات اینکرپرسنز سمیت میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی  جبکہ تقریب کی میزبانی اے کے میمن اور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکارہ ثنا فخر  نے سرانجام دیں جبکہ پاکستان کے مشہور و معروف  گلوکار ساحرعلی بگا  نے آواز کا جادو جگایا۔