امریکہ میں رواں سال کے 27 دنوں میں گن وائلنس کے 40 واقعات، 69 ہلاکتیں، لیکن پچھلے سال کتنے لوگوں کی جانیں گئیں؟ دل دہلا دینے والے اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکہ میں رواں سال کے 27 دنوں میں گن وائلنس کے 40 واقعات، 69 ہلاکتیں، لیکن ...
امریکہ میں رواں سال کے 27 دنوں میں گن وائلنس کے 40 واقعات، 69 ہلاکتیں، لیکن پچھلے سال کتنے لوگوں کی جانیں گئیں؟ دل دہلا دینے والے اعداد و شمار سامنے آگئے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں اس سال ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، کیلیفورنیا میں ایک ہفتے کے اندر تین ماس شوٹنگ  کے واقعات پیش آئے ہیں۔  ایک 72 سالہ ایشیائی تارک  وطن  نے ہفتے کی رات ایک مضافاتی ڈانس ہال میں چینی  قمری سال کے لیے جمع ہونے والے 11 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔   اس سے پہلے کہ پولیس  اندر داخل ہوتی اس نے  اپنی جان لے لی۔ ایک اور واقعے میں  66 سالہ ژاؤ چونلی کو کیلیفورنیا میں فارموں پر دو حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا جس میں پانچ مرد اور دو خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس  جنوری میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی تعداد کسی بھی جنوری کے لیے ریکارڈ پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس تنظیم نے امریکہ میں اس ماہ کم از کم 69 افراد کی ہلاکت کے 40 واقعات کا سراغ لگایا ہے اور نئے سال میں ابھی  صرف 27 دن ہوئے ہیں۔ امریکہ میں دہشت گردی سمیت کسی بھی دوسری وجہ کی نسبت بندوق سے ہونے والی اموات کی وجہ سے زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔

صرف 2022 میں  امریکہ میں ایک اندازے کے مطابق بندوق سے متعلق 44 ہزار  اموات ہوئیں، جن میں قتل، حادثات اور اپنے دفاع کے واقعات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ گزشتہ سال 648 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں سے 21 میں پانچ یا اس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔  گن وائلنس آرکائیو کے مطابق  2020 سے لے کر اب تک امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 1987 واقعات ہوئے، جن میں چار یا اس سے زیادہ افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔