لڑکا لڑکی تین مہینے ایک ہی گھر میں رہتے رہے، لیکن پھر ایسا انکشاف کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

لڑکا لڑکی تین مہینے ایک ہی گھر میں رہتے رہے، لیکن پھر ایسا انکشاف کہ حیرت کی ...
لڑکا لڑکی تین مہینے ایک ہی گھر میں رہتے رہے، لیکن پھر ایسا انکشاف کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکے لڑکی کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ملاقات ہوئی اور تین ماہ تک لڑکے نے اپنی ٹانگ کی معذوری کو لڑکی سے مخفی رکھا۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکے کی ایک ٹانگ نقلی تھی اور تین ماہ تک اکٹھے رہنے کے باوجود لڑکی کو اس بات کا علم نہ ہو سکا۔

ٹفنی نامی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک دراز قد، خوبصورت لڑکا تھا اور مجھے اس کی دراز قامتی ہی پسند تھی، مگر میں نہیں جانتی تھی کہ اس کی ایک ٹانگ ہی نقلی ہے۔ اس نے مجھ سے یہ بات اس لیے چھپائے رکھی کہ نجانے میرا ردعمل کیا ہو۔ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ٹفنی بتاتی ہے کہ وہ ہمیشہ ایسا لباس پہنتا تھا جس سے اس کی ٹانگیں نظر نہ آئیں۔

ٹفنی بتاتی ہے کہ وہ شخص شدید گرمی میں بھی شاٹس نہیں پہنتا تھااور اس کی یہ بات میرے لیے بہت حیران کن تھی۔ مجھے کچھ اندازہ ہو گیا تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔ پھر تین ماہ بعد ایک روز وہ مجھے پارک لے گیا اور وہاں اس نے اپنا یہ راز میرے سامنے کھول دیا۔ اس نے بتایا کہ اسے پولیو ہو گیا تھا اور پھر ایک خوفناک بیماری لگ گئی، جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ ضائع ہو گئی۔اس کے بعدمزید 6ماہ تک ہمارا تعلق قائم رہا۔ پھر میں دوسری ریاست میں کالج میں چلی گئی اور ہمارے ایک دوسرے سے دور ہوجانے کے سبب ہمارا تعلق ختم ہو گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -