سخت سردی میں 16 سالہ طالبہ کی سکول میں حرکتِ قلب بند ہونے سے موت ہوگئی

سخت سردی میں 16 سالہ طالبہ کی سکول میں حرکتِ قلب بند ہونے سے موت ہوگئی
سخت سردی میں 16 سالہ طالبہ کی سکول میں حرکتِ قلب بند ہونے سے موت ہوگئی
سورس: Pxhere

  

اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست  مدھیہ پردیش کے شہر  اندور میں سرد موسمی  حالات کی وجہ سے  ایک سکول میں 16 سالہ لڑکی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔   مرنے والی لڑکی کے چچا راگھویندر ترپاٹھی نے خبر ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ورندا ترپاٹھی  جو کہ 11ویں جماعت کی طالبہ تھی،   اوشا نگر میں واقع اپنےسکول میں بے ہوش ہو کر گر گئی اور اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی اگلے دن یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے ریہرسل کرنے سکول گئی تھی۔  انہوں نے کہا کہ ورندا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) اور دیگر طریقوں سے بچانے کی کوشش کی گئی  لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی ہسپتال لانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔

راگھویندر ترپاٹھی نے کہا، 'دل کے دورے  سے پہلے ورندا بالکل ٹھیک تھی۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کی موت سردی سے ہوئی ہے۔'۔  ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع ہسپتال میں لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ ممکنہ طور پر گرنے کی وجہ سے  اس کی ٹھوڑی پر زخم آئے تھے،  اور اس کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -