فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، ہائی سیکیورٹی سیل میں بند

فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، ہائی سیکیورٹی سیل میں بند
فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، ہائی سیکیورٹی سیل میں بند

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ہائی سیکیورٹی سیل میں بند کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے، جیل آمد پر ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ہائی سیکیورٹی بیرک الاٹ کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت پر کل (بروز ہفتہ) ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر کی عدالت میں سماعت ہو گی۔ تحریک انصاف کے وکلا ءدرخواست ضمانت لے کر آج ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پہنچے تھے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -