محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سورس: Creative Commons

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے  کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ  مری ،گلیات اور گردو نواح میں رات کے دوران ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔  چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ،کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین،پنجگور، تربت، نوکنڈی، دالبندین ، خضدار، قلات اور مکران میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -