"پہلی ملاقات میں بشریٰ بی بی نے عمران خان کے سر اور چہرے پر ہاتھ پھیرا " جاوید چوہدری کا اپنے کالم میں عون چوہدری کے حوالے سے دعویٰ

"پہلی ملاقات میں بشریٰ بی بی نے عمران خان کے سر اور چہرے پر ہاتھ پھیرا " جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان پہلی ملاقات خاورمانیکا کے لاہوروالے گھر میں ہوئی۔
معرف کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں عون چوہدری کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان پہلی ملاقات خاور مانیکا کے لاہور کے علاقے کلمہ چوک کے قریب واقع گھر میں ہوئی ، اس ملاقات میں عون چوہدری بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔ بشریٰ بی بی نے دونوں کو دیکھتے ہی کہا کہ آپ لوگوں پر جادو ہے ، اس کے بعد بشریٰ بی بی نے خان صاحب کے سر اور چہرے پر اپنے ہاتھ پھیرے ، اس عمل سے عمران خان جو کہ ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد ڈپریشن میں تھے کافی بہتر محسوس کرنے لگے ۔

جاوید چوہدری کے مطابق عون  چوہدری کا کہنا ہے کہ  بشریٰ بی بی نے جادو کے مکمل توڑ کے لیے عمران خان کو مزید 2مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا۔ان دو ملاقاتوں کے بعد بشریٰ بی بی خود بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب منتقل ہوگئیں ان کے لیے رہائش کا بندوبست احسن جمیل گجر کی جانب سے کیا گیا ، بشریٰ بی بی کے بنی گالا منتقل ہونے کے بعد عمران خان کی ہر شام ان کے گھر ہی گزرتی تھی۔

مزید :

قومی -