تین سال سے معیشت پر جھوٹ بولا جا رہا ہے، سلمان اکرم
لاہور (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تین سال سے معیشت کی بہتری کا جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ لاہور میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، سرمایہ کار پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے، نہ ووٹ کی عزت ہے۔ پنجاب کے ارکان ہر قسم کی فسطائیت کے باوجود اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ناصر عباس نے بھی کہا ہے بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے کر آگے بڑھائیں گے۔
سلمان اکرم
