ایمان مزاری اور شوہر کو سزا کی مذمت کرتے ہیں: صفدر عباسی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر صفدر علی عباسی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز، ناہید خان نے کہا کہ ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری، سزا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔محترمہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طویل قید اور بھاری، تعزیری نوعیت کے جرمانے کی سزا دینا انتہائی غیر متناسب، قانونی طور پر مشکوک اور انصاف کے سنگین قتل کے مترادف ہے۔ اظہارِ رائے اور رائے کے اختلاف سے متعلق معاملات میں اس نوعیت کی سخت سزا شہریوں کے بنیادی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے، جن میں شخصی آزادی، شفاف قانونی کارروائی، قانون کے سامنے برابری اور آزادی اظہار شامل ہیں، جیسا کہ آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکلز 4، 9، 10-اے، 19 اور 25 میں ضمانت دی گئی ہے۔محترمہ ایمان مزاری ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انسانی حقوق کی کارکن ہیں جو آئینی، قانونی اور پْرامن جدوجہد کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کو اور ان کے شوہر کو سخت اور امتیازی قانونی اقدامات کے ذریعے نشانہ بنانا اختلافی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے جابرانہ اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے اقدامات نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کو مجروح کرتے، سماجی عدم برداشت کو بڑھاتے اور سیاسی ماحول کو خطرناک حد تک منقسم کرتے ہیں۔
صفدر عباسی
