غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی 

  غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی اور یہ سمری وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ چیئرمین ابرار احمد کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔  اجلاس میں غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کی منظوری کابینہ سے ہونے کے معاملے پر رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ سے غزہ بورڈ آف پیس کی منظوری لینے کی بات کی، یہ سمری کس نے کابینہ کے سامنے پیش کی جس پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل نے کہاکہ وزیراعظم کی بات بالکل درست ہے یہ سمری وزارت خارجہ نے پیش کی تھی اور کابینہ نے منظوری دی تھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی متفقہ طور پر کابینہ نے منظوری دی تھی۔  اجلا س میں وفاقی سیکرٹریز کو 90 ہزار سفری الاؤنس دینے کے معاملے پر رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہاکہ پاکستان کے تمام بیوروکریٹس کو ہر چیز کی اجازت دے دی جائے اور پابندیاں محض اراکین پارلیمنٹ پر لگائی جائیں  پالیسی بنی تھی کہ جو افسر گاڑی لیتا ہے اسے یہ الاؤنس نہیں ملے گا  اب افسران گاڑیوں کا استعمال بھی کرتے ہیں اور الاؤنس بھی لیتے ہیں، سیکرٹری کابینہ اس پالیسی پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔ اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی مہنگی گاڑی چوری ہونے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کی ہیں اور دو سیکشنز افسران کو گرفتار کیا گیا  مرکزی ملزم کو معطل کیا گیا تھا لیکن فیڈرل سروس ٹربیونل سے بحال ہوا ہے اور کابینہ ڈویژن نے اب سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے  کمیٹی نے معیاری وقت کی انٹرپریٹیشن اور ریفرنسز ترمیمی بل 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔اجلاس میں سول سرونٹس ترمیمی بل کے بارے میں سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ قوانین میں وفاقی حکومت کی جگہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اصطلاح شامل کی گئی ہے بل میں افسران کی تعیناتیوں کو ڈیپوٹیشن پالیسی سے ہم آہنگ کرنے کی ترمیم کی گئی ہے اسی طرح پنشن اور گریجویٹی کے حوالے سے اصلاحات کی گئی ہیں کمیٹی نے حکومتی بل سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی اجلاس میں رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ کی جانب سے پیش کردہ وفاقی ملازمین بینوویلنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس ترمیمی بل پر غور کیا گیا اس موقع پر سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ گروپ انشورنس اور بینوویلنٹ فنڈ افسران کو انتقال کی بجائے ریٹائرمنٹ پر دے دیا جائے اس موقع پر بینوولینٹ فنڈ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سارے عمل میں ہمارے 464 اکانٹس آفسز شامل ہیں ہمیں یہ پراسیس مکمل کرنے کا وقت بتایا جائے کمیٹی نے معاملے پر مزید وقت دیدیا۔

قائمہ کمیٹی اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -