پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں فرزانہ نیناں کی کتاب "سرخ پھولوں کا شہر"کی تقریب رونمائی

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں فرزانہ نیناں کی کتاب "سرخ پھولوں کا شہر"کی تقریب ...
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں فرزانہ نیناں کی کتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں معروف ادب نگار فرزانہ نیناں کی کتاب سرخ پھولوں کا شہر کی تقریب رونمائی ھوئی-
اس ادبی تقریب میں خالد حسین چوھدری، فراز احمد صدیقی،  ڈاکٹر اکرم شہزاد،  چوہدری بشیر شاہد،  راشد الاسلام،  ڈاکٹر نور الصباح، صائمہ نقوی اور دیگر معروف ادب نگاروں، دانشوروں اور لکھاریوں نے شرکت کی- اردور ادب کے فروغ کے لئے شرکاء نےکتاب سے دوستی کو وقت کی اھم ضرورت قرار دیا- مہمانوں کا کہنا تھا ادبی محافل کا انعقاد اور نوجوان نسل کو ادب سے آگاھی کی کاوشیں ھونی چاھییں- اس موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر اور ادبی فورم شارجہ کے سرپرست خالد حسین چوھدری اور صدر فورم ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے شعرا اور مہمانوں کو تحائف پیش کئے-  اعجاز شاھین، شاداب الفت، عدنان منور، عائشہ عاشی اور دیگر نے کلام سنایا جبکہ ادبی فورم شارجہ اور  علمی ادبی شخصیات نے کتاب سرخ پھولوں کا شہر کے اجرا پر مصنفہ فرزانہ نیناں کو مبارک باد اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی-